گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا آل ایمپلائز ایسوسی ایشن عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وفد سے مذاکرات
گورنر خیبرپختونخوا نے ملازمین کے مسائل اور مطالبات سُنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے آل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو گورنر ہاوّس مدعو کیا اور تمام مسائل حل کروانے کا یقین دلایا ۔ ملاقات میں مردان چیمبر آف کامرس کے صدر اور مرکزی رھنما تاجر برادری ظاہر شاہ اور وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر ظہور الحق بھی موجود تھے ۔ آل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چئیرمین مزمل خان ، صدر عدنان سعید ، سنئیر نائب صدر جواد سنگر ، جنرل سیکرٹری انعام آفریدی ، فوکل پرسن عمیر علی شاہ ، میڈیا انچارج علی خان ، نائب صدر عابد علی ، اجمل شاہ, اشفاق حبیب اور پپو خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور صدر مردان چیمبر آف کامرس ظاہر شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے یونیورسٹی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے قیمتی وقت نکالا اور مطالبات پورے کروانے کی کوششیں کیں ۔ آئیندہ ہفتے آل ایمپلائز ایسوسی ایشن کا وفد گورنر خیبر پختونخوا سے طویل ملاقات کرکے اُنہیں اپنے تمام مسائل سے آگاہ کرینگے ۔ پیر کے روز سینٹرل لائیبریری گارڈن کیمپس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں احتجاج کے حوالے سے آئیندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔