علاقائی خبریں

اسموگ میں کمی: راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسموگ میں کمی اور موسم میں بہتری کےباعث راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال میں اسکول کل سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے24 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button