مردان میڈیکل کمپلیکس میں بےضابطگیوں کی تحقیقات شروع
محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں بےضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا مصدق عباسی نے کہا ہے کہ اسپتال ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے والے شخص کو ایک سرکاری ادارے سےبرطرف کیا گیا تھا اور متعلقہ سرکاری ادارے سے برطرف ہونے والا کسی بھی محکمے میں تعینات نہیں ہوسکتا۔
حکام کے مطابق متعلقہ ڈائریکٹر کے خلاف میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ میں بھی بےضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔
اس حوالے سے چیئرمین بی او جی مردان ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ارشد جاوید نے کہا کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ متعلقہ ڈائریکٹر کو سرکاری ادارے سے برطرف کیا گیا تھا، بےضابطگی ہوئی تو انکوائری کرنا اچھی بات ہے۔
ارشد جاوید نے کہا کہ اگر واقعی ڈائریکٹر کی تعیناتی میں بےضابطگی ہوئی ہے تو ہم اس پر ایکشن لیں گے۔